کراچی(صباح نیوز)
پاکستان میں کرونا کے وبا کے 100 دن پورے ہوگئے ،ملک میں پہلا کرونا کیس 26 فروری کو کراچی میں رپورٹ ہوا،پاکستان میں 100 دنوں کے دوران کرونا سے 85ہزار 264 افراد کومتاثر ہوئے ہیں اس مدت کے دوران کرونا نے ایک ہزار 770 افراد کی جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ ملک میں 26 فروری سے ابتک 30 ہزار128 افراد کرونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ملک بھر میں 100دونوں کے دوران 6 لاکھ 15 ہزار 511 افراد کے ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔فروری کے اخری چار دنوں میں 4 افراد کرونا سے متاثر ہوئے تھے ،مارچ میں کرونا سے 2ہزار 35 افراد متاثر اور 26 اموات ہوئیں جبکہ اپریل میں کرونا سے 14 ہزار 778 افراد متاثر اور359 افراد موت کے منہ میں چلے گئے،اس طرح مئی میں ریکارڈ 52 ہزار 679 افراد کرونا سے متاثر اور ایک ہزار 98 افراد فوت ہوچکے جبکہ جون کے چار دنوں کے دوران 15 ہزار 767 افراد کرونا سے متاثر اور 287 افراد فوت ہوچکے ہیں۔سندھ میں سو دن کے دوران 32ہزار910 افراد۔کے پی میں 11373 افراد متاثر ہوچکے۔26 فروری سے اب تک پنجاب میں 31ہزار104 افراد۔بلوچستان میں 5 ہزار 224 افراد کرونا کے شکار ہوچکے ہیں ،۔گلگت میں اب تک 824 افراد۔ازاد جموں کشمیر میں 285 افراد متاثرہوچکے ہیں ،پاکستان میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 35.33 ہیں۔