ہ 10 معطل ارکان سے توڑ پھوڑ کرنے پر جرمانہ وصولی روک دی گئی ہے، معطل دس ارکان کو جرمانوں کا دوسرانوٹس بھی جاری نہ ہوسکا، 20 لاکھ کا جرمانہ تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ 10 معطل ارکان سے توڑ پھوڑ کرنے پر جرمانہ وصولی روک دی گئی ہے، معطل دس ارکان کو جرمانوں کا دوسرانوٹس بھی جاری نہ ہوسکا، تنخواہوں سے جرمانے کی رقم کاٹنے کا عمل بھی روک دیا گیا، معطل ارکان پر ایوان میں توڑ پھوڑ کے الزام میں 20 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن کے مزید 9 چیئرمین تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدوں سے ہٹانے کی تحریک بھی روک دی گئی، حکومتی ارکان کی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اپوزیشن کے 4 چیئرمین عہدوں سے پہلے ہٹائے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے اپوزیشن کے 13 ارکان کو قائمہ کمیٹوں کے چیئرمین کے عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔





