غزہ پراسرائیل کی نسل کشی جاری، مزید 66 فلسطینی شہید، 345 زخمی

غزہ ( ویب  نیوز)

اسرائیل کی جاری جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 66 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں سے 4 لاشیں ابھی حال ہی میں نکالی گئی ہیں، جبکہ 345 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت نے ہفتہ کو بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہسپتال پہنچنے والے 15 شہدا اور 206 زخمیوں کو خوراک کی کمی اور بھوک کے باعث متاثر ہونے والے افراد کے طور پر درج کیا گیا، جس سے کل بھوک سے شہدا کی تعداد 2,218 اور زخمیوں کی تعداد 16,434 ہو گئی ہے۔اسی دوران، غزہ کے ہسپتالوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں غذائی قلت اور بھوک کے نتیجے میں مزید 10 اموات رپورٹ کیں، جن میں 3 بچے شامل ہیں، جس سے بھوک سے ہونے والے مجموعی شہدا کی تعداد 332 اور بچوں کی تعداد 124 ہو گئی ہے۔وزارت صحت نے مزید بتایا کہ 18 مارچ سنہ2025 سے اب تک شہدا کی تعداد 11,240 اور زخمیوں کی تعداد 47,794 تک پہنچ چکی ہے۔ قابض اسرائیل کے سنہ2023 کے 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں مجموعی طور پر 63,371 فلسطینی شہید اور 159,835 زخمی ہو چکے ہیں۔وزارت صحت نے واضح کیا کہ اب بھی بہت سے شہدا ملبے تلے یا سڑکوں پر ہیں، جہاں امدادی کارکنان اور سول ڈیفنس ٹیمیں انہیں ابھی تک پہنچنے سے عاجز ہیں