A picture shows Israeli air strikes in the Gaza Strip, controlled by the Palestinian Islamist movement Hamas, on May 10, 2021. - Israel launched deadly air strikes on Gaza in response to a barrage of rockets fired by the Islamist movement Hamas amid spiralling violence sparked by unrest at Jerusalem's Al-Aqsa Mosque compound. (Photo by MAHMUD HAMS)

غزہ میں اسرائیلی فوج کی سفاکیت جاری، مزید 117 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے رفح میں گھر پر بمباری کرکے 25 فلسطینیوں کو شہید کردیا

غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 28 ہزار 64 ہوگئی ، 67 ہزار 611 افراد زخمی ہوچکے ہیں

غزہ(ویب  نیوز)

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 117 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے رفح میں گھر پر بمباری کرکے 25 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ غزہ میں شہدا ء کی مجموعی تعداد 28 ہزار 64 ہوگئی جبکہ 67 ہزار 611 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ صیہونی فوج نے العمل ہسپتال میں مریضوں اور عملے کو یرغمال بنالیا جس پر عالمی ادارہ صحت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سفاک فوج نے محفوظ قرار دئیے جانے والے سرحدی علاقے رفح پر زمینی حملہ کرنے کا منصوبہ بنالیا اور رفح سے لاکھوں شہریوں کو فوری انخلا کا حکم بھی دے دیا، رپورٹس کے مطابق 19 لاکھ بے گھر فلسطینی رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزپ بوریل نے خبردار کیا کہ رفح میں اسرائیلی جارحیت ایک ناقابل بیان انسانی تباہی اور مصر کے ساتھ شدید کشیدگی کا باعث بنے گی۔