Saudi Crown Prince Mohammed Bin Salman speaks during televised interview in Riyadh, Saudi Arabia, April 27, 2021. Picture taken April 27, 2021. Bandar Algaloud

سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

محمد بن سلمان 31 دسمبر سے پہلے پاکستان کا دورہ کریں گے: سینیئر وزارت خارجہ حکام

اسلا م آباد(ویب  نیوز)

سعودی عرب کے وزیراعظم و ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ نے بتایا کہ  محمد بن سلمان 31 دسمبر سے پہلے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ سعودی ولی عہد کے دورے کی تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے لیکن اسی سال شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ کنفرم ہے۔ذرائع نے بتایا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ طویل عرصے سے طے تھا لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر ملتوی ہوتا رہا، سعودی ولی عہد ممکنہ طور پر اس دورے کے دوران پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کریں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پایا۔معاہدے کے تحت کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔پاکستان اور سعودی عرب میں تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد یہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔اس دورے کے دوران وہ پاکستان کی اعلی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں تجارتی و معاشی تعاون کے امور زیر بحث آئیں گے۔پاکستان اور سعودی دفتر خارجہ میں دورے کی تاریخوں کے تعین پر کام جاری ہے اور جلد ہی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا