سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں مجموعی طور پر 74 شکایات کا جائزہ ، 3شکایات پر مزید کارروائی کافیصلہ
اجلاس میں ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم بھی منظور کرلی گئی
اسلام آباد( ویب نیوز)
سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں مجموعی طور پر 74 شکایات کا جائزہ لیا،دومراحل میں شکایات کاجائرہ لیاگیا کل 3شکایات پر مزید کارروائی کافیصلہ کیاگیا،اجلاس میں ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم بھی منظور کرلی گئی۔ہفتے کوسپریم جوڈیشل کونسل کااجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں ہوا۔جس کے بعد باقاعدہ اعلامیہ جاری کیاگیا۔اجلاس کے پہلے مرحلے میں 67 شکایات کا جائزہ لیا گیا،جس میں سے 65 شکایات کو داخل دفتر کردیا گیا،ایک شکایت پر کارروائی کو موخر کردیا گیا جبکہ ایک شکایت پر مزید کارروائی کا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس کے دوسرے مرحلے میں سات مزید شکایات کا جائزہ لیا گیا،سات شکایات کیلئے کونسل کی تشکیل نو کی گئی، جسٹس سرفراز ڈوگر نے ان شکایات پر کارروائی سے خود کو الگ کیا، جسٹس سرفراز ڈوگر کی جگہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو شامل کیا گیا، دوسرے مرحلے میں سات میں سے پانچ شکایات کو داخل دفتر کیا گیا، سات میں سے دو شکایات پر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، دونوں مراحل میں مجموعی طور پر 74 شکایات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم بھی منظور کرلی گئی ۔





