را ئیونڈ بین الاقوامی سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ6نومبر کو شروع ہوگا
رائیونڈ (ویب نیوز)
را ئیونڈ بین الاقوامی سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ6نومبر کو شروع ہوگا، تبلیغی اجتماع پنڈال میں بانسوں کا شہر آباد کیا جارہا ہے ، تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ 6نوئمبر بروز جمعرات بعد نماز عصر امیر جماعت مولانا نذرالرحمان کے بیان سے شروع ہو گا اختتامی دعا9 نوئمبر بروز اتوارصبح 8/30 بجے ہوگی،جس کی تیاریاں مکمل، ایل ڈبلیو ایم سی عملہ نے پنڈال کی حدوں میں صفائی اور پانی کے چھڑکاؤں میں مصروف ہے جبکہ تبلیغی اجتماع سکیورٹی کیلئے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق سکیورٹی لگائے جائے گی، ٹریفک انتظامات شیڈول کی مطابق کیے جا رہے ہیں اور ٹریفک پلان ترتیب دینے کی حدایت، جبکہ صوبائی،وفاقی محکمہ جات نے انتظامات بھی شروع کردئیے ہیں ،اجتماع گاہ کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات،ضلعی انتظامیہ کنٹرول روم قائم ہے پہلے مرحلہ میں حلقہ نمبر3میں دیر بالا، دیر پائین،باجوڑ، چترال،حلقہ نمبر5میں سرگودھا، خوشاب، میانوالی، جھنگ،حلقہ نمبر8 میں صوبہ سندھ، بغیر کراچی حلقہ نمبر12راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال،جہلم، اٹک، کشمیر حلقہ نمبر13 کلی مردان، بو نیر، کرک سے لاکھوں افراد شرکت کرینگے، مندوبین کی سہولت کے لیئے اجتماع گاہ پنڈا ل کو جانیوالے تمام راستوں پر سٹریٹ لائٹ نصب ہے، محکمہ لیسکو واپڈابجلی فراہم کے لیئے ان ایکشن ہنگامی حالات سے نبٹنے کیلئے ہیوی جنریٹر موجود ہیں، اسی طرح محکمہ صحت کی جانب سے دس بیڈز کا عارضی ہسپتال اور آٹھ ڈسپنسریاں قائم ہے،ریلوئے کی جانب سے خصوصی ٹرینیوں کے ذریعے رائیونڈ پہنچے گے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی طور پر الیکٹرو بسوں کا اہتمام جو ٹھوکر نیاز بیگ ٹاور سے رائیونڈ اجتماع گاہ تک چیلیں گی اور فی سواری کریا بھی25روپے ہوگا، جبکہ ریلوئے اسٹیشن پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیساتھ ساتھ ریسکیو ٹیم کی ایمبولینس اور فائربریگیڈ ز کا الگ کیمپ قائم ہے،صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مثالی بنانے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کے سینکڑوں کارکنان،گاڑیاںتین شفٹوں میں مصروف عمل ہیں، ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے گردوغبارسے بچائو کیلئے واٹر بوزل سڑکوں پر پانی کا چھڑکائو کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے اور فوری ویسٹ اٹھانے کا انتظامات ہیں ،اجتماع گاہ کے داخلی وخارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم کی جائیں گی، کلوز سرکٹ کیمرے نصب ہیں جنکا کنٹرول روم اے سی آفس پاجیاں میں قائم ہوگا جہاں فوکل پرسن موجود ہونگے





