سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی ہونی چاہیے، اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا معاملہ چیئرمین سینیٹ کی ذمہ داری ہے، میری گزارش ہوگی وہ اس معاملے کو جلدی سے دیکھ لیں۔ اسحاق ڈار
27 ویں آئینی ترمیم آنے والی ہے، ترمیم ایوانوں میں آئین کے مطابق پیش کی جائے گی ، حکومت اتحادیوں کو اعتماد میں لے رہی ہے اور اُنہیں ساتھ لے کر چل رہی ہے، ہم ایم کیو ایم ، اے این پی سمیت دیگر اتحادیوں کے تحفظات بھی دور کریں گے۔
27 ویں آئینی ترمیم متعلقہ قائمہ کمیٹیوں میں بھی جائے گی ، ہم شراکت دار وکلا فورمز سے بھی رائے لیں گے۔ میں علی ظفر کو یقین دلاتا ہوں کہ 27 ویں آئینی ترمیم پر ایوان میں بحث ہو گی، آپ ایوان میں تقریر کے دوران اپنی رائے دین ..اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ سینیٹ اجلاس اسحاق ڈار کا اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی بالکل ہونی چاہیے، حکومت اِس مسئلے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم آنے والی ہے، ترمیم ایوانوں میں آئین کے مطابق پیش کی جائے گی ، حکومت اتحادیوں کو اعتماد میں لے رہی ہے اور اُنہیں ساتھ لے کر چل رہی ہے، ہم ایم کیو ایم ، اے این پی سمیت دیگر اتحادیوں کے تحفظات بھی دور کریں گے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں علی ظفر کو یقین دلاتا ہوں کہ 27 ویں آئینی ترمیم پر ایوان میں بحث ہو گی، آپ ایوان میں تقریر کے دوران اپنی رائے دے دینا، قانون سازی کرنے کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، تجویز دیتا ہوں کہ ترمیم پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی ہونی چاہیے، اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا معاملہ چیئرمین سینیٹ کی ذمہ داری ہے، میری گزارش ہوگی وہ اس معاملے کو جلدی سے دیکھ لیں۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ27 ویں آئینی ترمیم متعلقہ قائمہ کمیٹیوں میں بھی جائے گی ، یہ کہیں سے پیرا شوٹ نہیں ہو رہی ہے، ہم شراکت دار وکلا فورمز سے بھی رائے لیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ایک سیاسی جماعت کےچیئرمین ہیں، بلاول بھٹو کو ٹویٹ کرنےکا حق حاصل ہے، بلاول بھٹو نے ہوا میں باتیں نہیں کیں، ہم ملاقاتوں کے بعد ایک پوائنٹ پر پہنچے ہیں۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ 14-2013 میں ملک میں دہشت گردی عروج پر تھی، ماضی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے فنڈز فراہم کیے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ماضی میں آپریشنز کیے گئے، مالی مشکلات کےباوجود دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے فنڈ دیے گئے۔





