Image processed by CodeCarvings Piczard ### FREE Community Edition ### on 2019-06-05 08:18:22Z | http://piczard.com | http://codecarvings.com

دھماکے کے نتیجے میں پولیس کی بکتربند گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ سکیورٹی فورسز واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں، علاقے کو گھیرے میں لے لیا، سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

صدرِ  آصف علی زرداری اور وزیراعظم  نے ٹانک میں دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور شہید پولیس اہلکاروں کی بہادری اور وطن کی خدمت کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

email sharing button
sharethis sharing button

پشاور (ما نیٹرنگ ڈیسک  ) ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر آئی ای ڈی حملے میں ایس ایچ او سمیت 6 اہل کار شہید ہو گئے۔  خیبر پختونخوا میں ٹانک کے علاقے گومل میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر آئی ڈی بم حملہ کیا گیا، یہ دھماکہ ٹانک کے علاقے کوٹ ولی سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا، دھماکے کے نتیجے میں پولیس کی بکتربند گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہل کار شہید ہو گئے، واقعہ  کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ کی گئیں، جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔  بکتر بند گاڑی گومل سے ٹانک آ رہی تھی، حملے میں شہید ہونے والوں میں اسحاق ایس ایچ او ، اے ایس آئی شیر عالم، شفیع، حضرت علی، احسان اللہ مجید ڈرائیور شامل ہیں۔

سکیورٹی فورسز واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں، علاقے کو گھیرے میں لے لیا، سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے علاقے اورکزئی میں امن لشکر پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ڈی پی او محبوب خان کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ یخ کنڈاؤ میں پیش آیا، حملے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، امن لشکر کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ٹانک میں دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور شہید پولیس اہلکاروں کی بہادری اور وطن کی خدمت کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہوئے واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کے ذمہ دار دہشت گردوں کو جلد از جلد ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔