الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کو ایک قومی مسئلہ قرار دیتے ہوئے حکومت کو سفارش کی ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 219 میں ترمیم کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صرف الیکشن کمیشن کی نہیں بلکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشترکہ آئینی ذمہ داری ہے، بروقت انتخابات نہ ہونے سے نچلی سطح پر جمہوریت کمزور ہوتی ہے، جس کا براہِ راست نقصان عوام کو پہنچتا ہے۔

سفارشات میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کی مدت پوری ہونے یا ان کی تحلیل کی صورت میں اسی وقت نافذ لوکل گورنمنٹ قوانین کے تحت بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی یا انتظامی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے. الیکشن کمیشن 

کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نہیں: الیکشن کمیشن
اسلام آباد: (ویب نیوز  )
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے قانون سازی کی سفارش کر دی، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق لوکل گورنمنٹ نظام ملکی جمہوری اداروں کا ایک اہم ستون ہے، جو مقامی سطح پر عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کو ایک قومی مسئلہ قرار دیتے ہوئے حکومت کو سفارش کی ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 219 میں ترمیم کی جائے۔ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کی مدت پوری ہونے یا ان کی تحلیل کی صورت میں اسی وقت نافذ لوکل گورنمنٹ قوانین کے تحت بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی یا انتظامی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ سفارشات اس لئے بھیجی گئی ہیں کیونکہ ماضی میں یہ دیکھا گیا ہے کہ کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی، جس کے باعث مقامی سطح پر جمہوری عمل متاثر ہوتا ہے اور عوام بنیادی سہولیات سے محروم رہتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صرف الیکشن کمیشن کی نہیں بلکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشترکہ آئینی ذمہ داری ہے، بروقت انتخابات نہ ہونے سے نچلی سطح پر جمہوریت کمزور ہوتی ہے، جس کا براہِ راست نقصان عوام کو پہنچتا ہے۔ حکام کا مؤقف ہے کہ بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے، اس لئے ضروری ہے کہ مقامی حکومتوں کے تسلسل اور عوامی نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئے واضح اور مؤثر قانونی فریم ورک بنایا جائے۔