و زیراعظم نے عون عباس کےلواحقین کوایک کروڑروپیہ دینےکا اعلان کیا جب کہ شہدا کی فیملیزکو 50 لاکھ روپے دے جائیں گے۔ متاثرین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو
اندوہناک واقعہ پرپوری قوم سوگوارہے، اوردل انتہائی دکھی ہے، اس برترین بربریت کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے،مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنےکی ناپاک سازش کوناکام بنائیں گے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اسلام آباد:(خصوصی رپورٹر )
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترلائی کے اندوہناک واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے۔ ترلائی میں امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ آمد پرشہدا کے لواحقین اور متاثرین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہادرنوجوان نے دہشت گرد کو روکنے کی کوشش کی، نوجوان کی قربانی کو قوم سنہرے حروف میں یاد رکھے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں تفریق کی ناپاک سازش ناکام ہوگئی، اندوہناک واقعہ پرپوری قوم سوگوارہے، اوردل انتہائی دکھی ہے، اس برترین بربریت کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، یہ واقعہ تفریق پیدا کرنےکی سازش تھی،مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنےکی ناپاک سازش کوناکام بنائیں گے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ عون عباس نےاعلیٰ درجےکی قربانی دی، وزیراعظم نے عون عباس کےلواحقین کوایک کروڑروپیہ دینےکا اعلان کیا جب کہ شہدا کی فیملیزکو 50 لاکھ روپے دے جائیں گے۔
دوسری جانب وزیر اعظم کو آئی جی اسلام آباد نے دہشتگردی کے واقعات کے متعلق تفتیش کی پیش رفت بارے بریفنگ بھی دی جب کہ شہباز شریف نے شہدا کے لواحقین سے ون ٹو ون ملاقات بھی کی اور شہدا کے اعلیٰ درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔





