حکومت کا بانی پی ٹی آئی کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا بانی پی ٹی آئی کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: (ویب نیوز )
وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی صحت کے پیش نظر ان کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے، حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، پاکستان تحریکِ انصاف کو چاہئے بے بنیاد پروپیگنڈا یا سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے، اس معاملے کو سیاست کی نذر کرنے کے بجائے قومی سنجیدگی اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔

پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا

facebook sharing buttonپی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا

 پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا معائنہ خاندان اور ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے تجویز کردہ مستند ڈاکٹروں اور ہسپتال میں طبی معائنہ یقینی بنایا جائے، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔