اسرائیل کا ایرانی پاسداران انقلاب کے نیوی کمانڈر علی رضا کو شہید کرنے کا دعویٰ.یہ کارروائی رات گئے کی گئی جس میں علی رضا تنگسیری کے ساتھ ایرانی بحریہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی مارے گئے. اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز
لیڈ ( تہران ، پاکستانی سفارتخانہ ) اسرائیل کی بمباری،عملہ محفوظ ( اسرائیل پر ایرانی میزائلوں کی بارش،)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے وہ ایران کی توانائی تنصیاب پر حملوں کو 10 دن کیلئے روک رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کی درخواست تہران نے کی ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے انداز میں جاری ہیں تاہم ایرانی حکام نے اس بارے میں تصدیق نہیں کی کہ وہ بھی اس بات سے متفق ہیں۔
اسرائیل پر ایرانی حملوں کے بعد مختلف علاقوں میں تباہی کے مناظر سامنے آئے، اور مسلسل میزائلوں کی بارش کے نتیجے میں متعدد مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیل کے کریات شہر میں ایرانی میزائل حملے میں ایک گاڑی جل کر خاک ہوگئی جبکہ حملوں نے شہری املاک کو بھی بری طرح نقصان پہنچایا۔

واشنگٹن+ تل ابیب + تہران ( ما نٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے توانائی کے اہداف پر حملوں کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کی توانائی تنصیاب پر حملوں کو 10 دن کیلئے روک رہے ہیں، اب یہ کارروائی 6 اپریل تک ملتوی ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کی درخواست تہران نے کی ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے انداز میں جاری ہیں تاہم ایرانی حکام نے اس بارے میں تصدیق نہیں کی کہ وہ بھی اس بات سے متفق ہیں۔
خیال رہے کہ پیر کے روز صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کے جوہری مراکز پر ممکنہ حملے کی دھمکی کو جمعہ تک روک رہے ہیں، اور اب یہ مدت مزید بڑھا دی گئی ہے

تل ابیب میں اسرائیلی وزیر دفاع نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے نیوی کمانڈر علی رضا کو قتل کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے بتایا کہ علی رضا تنگسیری آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے اور تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کو روکنے جیسے اقدامات میں براہِ راست ملوث تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کارروائی رات گئے کی گئی جس میں علی رضا تنگسیری کے ساتھ ایرانی بحریہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی مارے گئے تاہم انھوں نے دیگر افسران کے نام اور تعداد نہیں بتائی۔
تاحال ایران نے پاسداران انقلاب کے سربراہ علی رضا تنگسیری کی شہادت کے اسرائیلی دعوے کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ ادھر اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ علی رضا تنگسیری آبنائے ہرمز کی بندش میں اہم کردار ادا کر رہے تھے اور ان کے ہاتھ بہت سے لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی ہلاکت اسرائیل اور امریکا کے درمیان قریبی تعاون کی تازہ مثال ہے، یہ کارروائی امریکہ کے ساتھ مشترکہ جنگی اہداف کے حصول کے لئے کی گئی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر کی جنگ بندی کی بیک ٹو ڈور کوششوں کے باوجود دھمکی دی کہ اسرائیلی فوج ایران کے مختلف اہداف کو پوری قوت سے نشانہ بناتی رہے گی۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور امریکا کی 28 فروری سے جاری ایران کے خلاف مشترکہ کارروائیوں میں آیت اللہ خامنہ ای، پاسداران انقلاب کے سربراہ، آرمی چیف، وزیردفاع اور مشیر سکیورٹی سمیت متعدد اعلیٰ حکام شہید ہوچکے ہیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رات تقریباً 8 بجے دونوں علاقوں میں بھرپور بمباری کی گئی تاہم پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو تہران میں بیس کے قریب سفارتی عملے کے ساتھ معمول کے مطابق فرائض انجام دے رہے ہیں۔
سینئر سفارتکار نے بتایا کہ بمباری کی شدید آوازیں سنائی دیں اور عملہ دھماکوں کی آوازوں سے پریشان ضرور ہوا تاہم تمام اہلکار محفوظ ہیں اور عملہ خطرناک ماحول میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے کریات شہر میں ایرانی میزائل حملے میں ایک گاڑی جل کر خاک ہوگئی جبکہ حملوں نے شہری املاک کو بھی بری طرح نقصان پہنچایا۔
کفر قسیم میں ایرانی میزائل حملے میں 2 افراد زخمی ہوئے اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، شمالی شہر نہاریہ میں بھی میزائل حملوں سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا اور شہری زندگی شدید متاثر ہوئی۔
خیال رہے کہ یہ واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملوں کے بعد ایران مسلسل ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے جوابی کارروائیاں کر رہا ہے۔






