پاکستان، ترکی، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ آج اسلام آباد میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر امن کے لیے اقدامات پر غور کرنے کے لیے جمع ہوہے ہیں۔

 لیڈ ( مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال) اسلام آباد میں بڑی بیٹھک منعقد ( پاکستان، ترکی، مصراور سعودی عرب شریک )

اجلاس کا پہلا مقصد جنگ کو روکنا ہے، اور اب ایسا لگتا ہے کہ مذاکرات کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔  ان کے مطابق پاکستان کے ذریعے امریکہ کو پیغام پہنچایا گیا ہے، جبکہ ایرانی قیادت کو بھی مذاکرات سے آگاہ رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کھوئے بغیر امن کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان

اہم بیٹھک سے پہلے  اسحاق ڈارکا ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے دیرپا امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو واحد مؤثر راستہ قرار دیا۔ ایران کے مطابق پاکستان نے ایران کے خلاف اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی سخت مذمت کی،  چار ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے متعلق بھی بات کی گئی۔

اسلام آباد  (  خصوصی رپورٹر+ مانیٹرنگ ڈیسک )  پاکستان  اتوار کے روز چار ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے، جس کا مقصد امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ اور اس کے پھیلاؤ کے تناظر میں امن کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔  پاکستان، ترکی، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ آج اسلام آباد میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر امن کے لیے اقدامات پر غور کرنے کے لیے جمع ہوہے ہیں۔

اسلام آباد میں خطے کی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا  ، جس میں پاکستان، ترکی، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ شریک  ہوے ہیں۔

مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کے لیے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک منعقد ہو  ہے، جس سے پاکستان اقوام عالم کی نگاہوں کا مرکز بن گیا ہے، اس بیٹھک میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیے، مصر کے وزرائے خارجہ قیام امن کے لیے سر جوڑ کر بیٹھیں ہیں ۔

پاکستان کے وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اس اجلاس کی صدارت  کی ، جبکہ اس میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی شریک ہوے ..

ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ، جو اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، نے دفترِ خارجہ کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال اسحاق ڈار نے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی بھی آج اہم اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں

چار اہم مسلم ممالک کے اعلیٰ سفارتکار اس چوکور (کواڈری لیٹرل) اجلاس میں موجودہ علاقائی صورتحال پر غور کریں گے۔ دورہ کرنے والے وزرائے خارجہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے پہلے کہا تھا کہ پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ کا مشرقِ وسطیٰ کی جنگ پر اجلاس اس ہفتے کے آخر میں اسلام آباد میں ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کا پہلا مقصد جنگ کو روکنا ہے، اور اب ایسا لگتا ہے کہ مذاکرات کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔  ان کے مطابق پاکستان کے ذریعے امریکہ کو پیغام پہنچایا گیا ہے، جبکہ ایرانی قیادت کو بھی مذاکرات سے آگاہ رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کھوئے بغیر امن کے لیے کام جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے تجربات کی وجہ سے ایران کو مذاکرات پر مکمل اعتماد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس غیر منصفانہ جنگ کے جلد خاتمے کی توقع رکھتی ہے۔

اضافہ لیڈ 

چار ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں خطے میں کشیدگی کی صورت حال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ خطے میں امن اور استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری سے معاملات حل کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

اہم بیٹھک سے پہلے وزیر خارجہ اسحاق ڈارکا ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے دیرپا امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو واحد مؤثر راستہ قرار دیا۔

ایران کے مطابق پاکستان نے ایران کے خلاف اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی سخت مذمت کی، جنگ روکنے کی کوششوں کے لیے چار ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے متعلق بھی بات کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، (خطے میں امن استحکام پر زور)

اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کی تھی،  ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے اہم مذاکرات شروع ہو گئے ہیں،  ملاقات خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ

وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے میں امن استحکام پر زور
whatsapp sharing button
اسلام آباد:(خصوصی  رپورٹر ) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے ملاقات کی ہے۔  ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی وزیرِاعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دفتر میں آمد پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کا پرتپاک استقبال کیا، ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک نے شرکت کی۔

اس سے قبل اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کی تھی، پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے، سفارتکاری اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے اہم مذاکرات شروع ہو گئے ہیں، پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔