(ایران کے جوابی حملے) امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ،

الخرج علاقے میں مقیم 200 امریکی پائلٹوں اور عملے کی رہائش گاہیں میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنائی گئی ہیں، اسی علاقے میں امریکا کا ایویکس طیارہ بھی تباہ کیا گیا تھا،

پاسداران انقلاب کی بحریہ نے علاقے میں بحری جہازوں، فوجی میٹنگز، ریڈار اور ڈرونز ڈیفنس نظام پر بھی چار بڑے حملوں کا دعویٰ کیا ہے،

ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
whatsapp sharing button
تہران: (ما نیٹرنگ ڈیسک ) ایران کے پاسداران انقلاب نے خطے میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے اور سعودی عرب میں امریکی پائلٹوں اور لڑاکا طیاروں کے عملے پر بڑے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایران کے بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے کہا ہے کہ الخرج علاقے میں مقیم 200 امریکی پائلٹوں اور عملے کی رہائش گاہیں میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنائی گئی ہیں، اسی علاقے میں امریکا کا ایویکس طیارہ بھی تباہ کیا گیا تھا، حملے میں کئی دیگر امریکی طیاروں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

پاسداران انقلاب کی بحریہ نے علاقے میں بحری جہازوں، فوجی میٹنگز، ریڈار اور ڈرونز ڈیفنس نظام پر بھی چار بڑے حملوں کا دعویٰ کیا ہے، متحدہ عرب امارات کے ساحلی علاقے میں امریکی مرینز کی کشتی کو ڈرونز سے ہدف بنایا گیا جو کہ فوجی اڈے سے باہر جا رہی تھی،۔

بحرین کے مناما ایئرپورٹ کے قریب فوجی اڈے کے باہر موجود امریکی ففتھ فلیٹ کے ہاک اینٹی ڈرون نظام کو بھی ڈورنز سے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

کویت کے احمد الجبر امریکی فوجی اڈے میں دو ارلی وارننگ ریڈار نظام بھی ڈرونز ہی سے تباہ کیے گئے، وعدہ صادق چہارم آپریشن کی 88 ویں لہر میں اسرائیل کا ایکسپریس ہاف اونگ کنٹینر جہاز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

ایران نے وعدہ صادق چہارم آپریشن کی 88ویں لہر میں اسرائیل کے ایکسپریس ہاف اونگ کنٹینر جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

اس کے ساتھ ہی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اب امریکا کی اعلی ترین 18 ٹیک کمپنیوں کے خطے میں دفاتر نشانہ بنائے جائیں گے کیونکہ ان ٹیک کمپنیز کی آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز سے ایران میں قتل مہم کے اہداف کا تعین ہوا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں منہاد بیس کے قریب خفیہ امریکی اڈے کو ایرانی فورسز کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے، خفیہ اڈے میں کم ازکم 200 امریکی فوجی و افسران موجود تھے۔

ایران کے مبارکہ سٹیل پلانٹ کو ہفتے میں دوسری بار نشانہ بنایا گیا، ادھر امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ فضائی برتری کے بعد ایران پر بی 52 بمبار طیاروں کی کی پروازیں شروع کر دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران پر اب تک 11 ہزار حملے کیے ہیں، میزائل، ڈرون اور نیوی کو سپلائی دینے والی لاجسٹکس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔