اجلاس میں ملک میں مہنگائی کی مجموعی صورتحال، معاشی اشاریوں اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
سپر ( مانیٹری پالیسی کا اعلان) شرح سود 11.50 فیصد برقرار
گزشتہ مالی سال کے پہلے نصف میں مہنگائی میں کمی آ رہی تھی، تاہم مشرق وسطیٰ کے بحران کے اثرات نے ملکی معیشت کو متاثر کیا۔ انہوں نے بتایا، "جولائی سے فروری تک اوسط مہنگائی 5.5 فیصد رہی، جو حکومت کے مقررہ ہدف 5 سے 7 فیصد کے اندر تھی۔”
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیرصدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شرح سود کو 11.50 فیصد پر مستحکم رکھا گیا۔ 27 اپریل سے پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار رکھا ہوا ہے،

کراچی: (بیورو چیف ) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھی گئی۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیرصدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شرح سود کو 11.50 فیصد پر مستحکم رکھا گیا۔
خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 27 اپریل سے پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار رکھا ہوا ہے، آج بھی آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کرتے ہوئے پرانی سطح کو برقرار رکھا گیا۔
اجلاس میں ملک میں مہنگائی کی مجموعی صورتحال، معاشی اشاریوں اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، جس کے بعد پالیسی ریٹ سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔




