اسلام آباد(سٹاف رپورٹ)
برٹش ایئرویزنے اگلے ماہ سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن دوبارہ بحال کرنیکافیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق برٹش ایئرویز اگست سے پاکستان کا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرے گی۔ برطانوی کمپنی ہیتھروسے اسلام آباد کے لیے ہفتے میں 3پروازیں آپریٹ کریگی۔برٹش ایئرویز نے پاکستانی حکام سے اس حوالے سے انتظامات مکمل کرنیکی یقین دہانی کرانے کی درخواست کی ہے اور اسلام آباد ایئرپورٹ منیجرسے انتظامات کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔ برٹش ایئرویز نے کہا کہ جہازکیلئے فکس بریجزمحفوظ ہونیکی تصدیق کی جائے۔واضح رہے کہ برٹش ایئرویزنیکورونا کے باعث پاکستان کا فضائی آپریشن بند کر رکھا تھا۔