کراچی(ویب ڈیسک)
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو زبردست تیزی کا رجحان رہااور کے ایس ای 100انڈیکس40700پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 644.39پوائنٹس کے اضافے سے40559.15پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ 61.05فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 93ارب5کروڑ51لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 4.07فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل ٰنڈ گیس اور بینکنگ سیکٹر کے شیئرز کی بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی جس کے باعث تیزی کا رجحان رہا اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 40ہزار ،40100،40200،40300،40400،40500اور40700پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں بعد ازاں 40700پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس644.39پوائنٹس کے اضافے سے40559.15پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 345.40پوائنٹس کے اضافے سے17607.03پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 354.33پوائنٹس کے اضافے سے28347.69پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گذشتہ روز 416کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 254کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 139میں کمی اور 23میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت73کھرب98ارب26کروڑ23لاکھ روپے سے بڑھ کر74کھرب91ارب31کروڑ74لاکھ روپے ہوگیا ۔قیمتوں میں اتار چڑھائوکے لحاظ سے یونی لیورفوڈز590روپے کے اضافے سے9590 روپے اور آئی لینڈ ٹیکسٹائیل 67.92روپے کے اضافے سے989.25روپے ہوگیا جب کہ نیسلے پاکستان40.40روپے کی کمی سے 6302.75روپے اورکولگیٹ پامولو34.75روپے کی کمی سے2340روپے ہوگئی ۔