وفاقی کابینہ کا پنشن اور حج فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
دوسالہ حکومتی کارکردگی شاندار قرار، وزیراعظم کو وزراء کا کھڑے ہوکر خراج تحسین وفاقی کابینہ نے پی ٹی وی ملازمین پر لازمی سروسز ایکٹ 1953کے نفاذ کی منظوری دے دی ،درآمدی چینی 7ستمبر سے پاکستان پہنچنا شروع ہو جائے گی بریفنگ
نواز شریف کے دور میں اہلیت اور قابلیت صرف درباری ہونا تھا سینیٹر شبلی فراز
نواز شریف کی قابلیت پارلیمان میں جھوٹ بولنے کی تھی۔ ان کی قابلیت یہ تھی کہ عوام کو اندھیرے میں رکھا جائے۔
ملک کے لیے آنے والی ہر اچھی خبر اپوزیشن کے لیے بری خبر ہوتی ہے
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی کابینہ نے پنشن اور حج فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا دوسالہ حکومتی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے وزیراعظم کو وزراء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر خراج تحسین پیش کیا ۔ وفاقی کابینہ نے پی ٹی وی ملازمین پر لازمی سروسز ایکٹ 1953کے نفاذ کی منظوری دی ہے ۔جب کہ درآمدی چینی 7ستمبر سے پاکستان پہنچنا شروع ہو جائے گی ،وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دور میں اہلیت اور قابلیت صرف درباری ہونا تھا نواز شریف کی قابلیت پارلیمان میں جھوٹ بولنے کی تھی۔ ان کی قابلیت یہ تھی کہ عوام کو اندھیرے میں رکھا جائے۔ ملک کے لیے آنے والی ہر اچھی خبر اپوزیشن کے لیے بری خبر ہوتی ہے اس امر کا اظہار انھوں نے منگل کی شام کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کیا ۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ایک موثر اورغریب پرور لیڈر شپ کی وجہ سے ہمیں مشکل سے نکالا ہے، ماضی کی حکومتوں نے جس طرح کے معاشی حالات پیدا کیے اس صورتحال میں اس ملک کو اوپر لانا ایک بڑے چیلنج سے کم نہیں تھا اس پر کابینہ اجلاس کے آغاز پر ارکان نے کھڑے ہوکر وزیراعظم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم عمران خان نے جس طرح مشکلات میں گھرے ملک کو نکالا وہ انتہائی لائق تحسین ہے۔ کورونا وباء سے نمٹنے میں وزیراعظم کی یقادت میں پاکستان نے قابل تقلید کردارادا کیا ۔ کورونا وباء کے دوران این سی او سی نے اہم کردارادا کیا۔ وزیراعظم نے جس طرح کشمیر کے ایشو کو اقوام متحدہ میں اٹھا کر اس ایشو کو ایک نئی روح پھونکی اس پر بھی کابینہ نے وزیراعظم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ اگر آپ کی پریشانی غریبوں کی مدد کرنے میں ہوتو پھر اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے۔ وزیر قانون نے ممبران پارلیمنٹ کی نا اہلی کے حوالے سے پائی جانے والی کنفیوژن کے بارے میں کابینہ کو بریفنگ دی ۔ کچھ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم نو کی جارہی ہے اور کچھ کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹر کو تبدیل کیا گیا ہے۔ ان کی تفصیل جلد جاری ہوگی ۔ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور حج فنڈ کا اجلاس میں جائزہ لیا گیا ۔ وفاق کے ریٹائرڈ ملازمین کو 470 ارب روپے پنشن کی مد میں ادا کیے جاتے ہیں پنشن کی ادائیگیاں ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہیں۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں اہلیت اور قابلیت صرف درباری ہونا تھا نواز شریف کی قابلیت پارلیمان میں جھوٹ بولنے کی تھی۔ ان کی قابلیت یہ تھی کہ عوام کو اندھیرے میں رکھا جائے۔ ملک کے لیے آنے والی ہر اچھی خبر اپوزیشن کے لیے بری خبر ہوتی ہے۔انھوں نے بتایا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم کی جا رہی ہے۔کچھ کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تبدیل کیا گیا جن کی تفصیل جلد جاری ہو گی ۔ پنشن اور حج فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ریٹائرڈ ملازمین کو 470ارب روپے پنشن کی مد میں ادا کیے جا تے ہیں۔پنشن کی ادائیگیاں ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہیں۔ مختلف یونیورسٹیوں کی انتظامیہ کیلئے بھی پنشن کی ادائیگی بڑا مسئلہ بن چکا ہے:وزیراعظم نے پنشن فنڈ کے انتظام میں دنیا کے بہترین ماہرین کو شامل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔کابینہ نے مقامی طور پر تیار ہونے والے ماسک اور پی پی ایز کی برآمد کی اجازت دے دی ہے ۔ وفاقی کابینہ نے پی ٹی وی ملازمین پر لازمی سروسز ایکٹ 1953کے نفاذ کی منظوری دی ہے ۔وزیراعظم کو آٹے اور چینی کی قیمتوں سے متعلق بہت فکر ہے۔ آٹے ، چینی سمیت روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے ہو رہا ہے چینی کی کمی پر قابو پانے کیلئے بیرون ملک سے چینی درآمد کی جا رہی ہے :وزیر اطلاعات نے کہا کہ درآمدی چینی 7ستمبر سے پاکستان پہنچنا شروع ہو جائے گی ۔چینی اور آٹے کے مصنوعی بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں:شبلی فراز نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی شہر کے ساتھ سوتیلی ماں کا رویہ اختیار کر رکھا ہے۔کراچی کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔پاکستان ٹیلی ویژن کی بہتری کیلئے نیا پلان لا رہے ہیں۔ نئے پلان کے تحت پی ٹی وی پنشنرز کے مسائل بھی حل ہوں گے:سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی وی کو ایک متحرک ادارہ بنارہے ہیں۔ پی ٹی وی نیشنل براڈ کاسٹر ہے جس کا کام حساس نوعیت کا ہے۔کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کو بھرپور مینڈیٹ دیا ہے۔کراچی کے عوام کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم عمران خان جلد کراچی کا دورہ کریں گے ۔کورونا وبا کے بعد ملکی معیشت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔