نئی دہلی/لاہور(آئی این پی)جمعیت علماء اسلام (ف )کے سربراہ مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام انتہاپسندی نہیں سیکھاتابلکہ اسلام اعتدال پسندی کا مذہب ہے اسلام ہی روشنی کا راستہ دیتا ہے لیکن روشن خیالی کے نام پر نئی مہم کے ذریعے اسلام کو بدنام کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے اسلام ہی در اصل روشن خیا لی کامذہب ہے ہمارے اکابر ین تعلیم کے میدان میں اسلام ہی کے پیغام کو عام کیا ہے حضرت شیخ الہند مو لا نا محمود حسن نے کبھی عصری تعلیم کی مخالفت نہیں کی ہے۔ ہفتہ کو مر کزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مو لا نا فضل الرحمن دیوبند میں میں منعقدہ عالمی امن کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس مو قع پر مو لا نا محمد ابوالقاسم،مو لا نا سید محمودمدنی،مو لا نا محمد عثمان،مو لا نا عبد الغفور حیدری ،مو لا نا محمد امجد خان ،مو لا نا محمد خان شیرانی،مو لا نا عطاء الرحمن ،مو لا نا قاری حنیف جالندھری،مو لا نا زاہد الراشدی ،مو لا نا ڈاکٹر خالد محموسومر و ،مو لا نا اللہ وسایا ،مو لا نا رشید احمد لدھیانوی،مو لا نا سید محمود میاں اور دیگر مو جود تھے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام دنیا کو امن کا پیغام دیتا ہے اسلام سے پہلے معاشرے میں ہر طرف بد امنی ،جہالت ،قتل وغارت تھی لیکن رحمت دوعالم ﷺ ک�آانے کے بعد معاشرے میں امن آیا اور اس وقت کی بدامنی کا خاتمہ آپ کے لا ئے ہو ئے نظام رحمت سے ہوا انہوں نے کہا کہ آج بھی مسلمان پوری دنیا کو امن کا پیغام دیتے ہیں مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ پوری دنیا امن چاہتی ہے دنیا کے دو ہی سب سے بڑے مسئلے ہیں امن کا قیام اور غربت کا خاتمہ تمام عالمی قوتوں کو اس حوالے سے سوچنا بھی ہو گا اور اپنی پا لیسیاں بھی تبدیل کر نی ہوں گی مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ ملکوں کی بقاء معیشت کے ساتھ ہوتی ہے دنیا نے دیکھا ہے کہ جب روس ایٹمی قوت ہو نے کے باوجود اس کی معیشت کا نظام جب زمین بوس ہوا تو وہ ملک ہی ٹوٹ گیا انہوں نے کہا کہ امن کے بغیر خوشخالی ممکن نہیں ہے اور یہ امن اسلام کے نظام سے ہی ممکن ہے اس نظام کو دور خلافت میں عملی طور پر نافذ کیا گیا مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ شیخ الہند مو لا نا محمود حسن ؒ اوران کے دیگر روفقاء نے دنیامیں امن کے قیام کے لیئے کام کیا انھوں نے دنیا کو انسان کی اور انسان کے بنائے ہوئے نظام کی غلامی سے نجات دلوانے کے لیئے جدو جہد کی یہی وجہ ہے کہ آج یقینی طور پر تاریخ انھیں جدوجہد آزادی کا ہیرو تسلیم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ قر آن ابدی کتاب ہے جو نبی کریم پر نازل ہوئی اور قر آن کا نظام تمام انسانیت کے لیئے ہے نبی رحمت تمام انسانیت کے لیئے مبعوث کیئے گے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ پوری دنیا میں امن کے پیغام کے لیئے شیخ الہند کے مشن کو جا ری رکھتے ہوئے پیغام کو عام کر نا ہے اس حوالے سے اپنے کر دار ادا کر نا ہے انہوں نے کہا کہ شیخ الہند حضرت مو لا نا محمود حسنؒ نے مالٹا کی جیل سے رہائی کے بعد علی گڑ ھ کے ادارے میں پہنچ کر دنیا کو پیغام دیا تھا کہ مسلمان عصر ی تعلیم کے مخالف نہیں ہیں مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے چہروں کو بدنما کر کے پیش کیا جا رہا ہے لیکن ایسی سازشیں کامیاب نہیں ہو ں گی ۔جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوری دنیا میں امن کا قیام حضرت عمر فاروق ر ضی اللہ تعا لی عنہ کی اصلاحات کے ساتھ ہیممکن ہے انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں بدامنی کو فروغ دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بد امنی کا خاتمہ اسلام کی تعلیمات کے ساتھ ہی ممکن ہے۔