ڈی جی آئی ایس آئی کی ریٹائرمنٹ نومبر کے پہلے ہفتے میں ہو گی
راولپنڈی ۔۔۔۔۔ پاک فوج کے 6میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی‘ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو ڈی جی آئی ایس آئی‘ لیفٹیننٹ جنرل ہدایت
الرحمن کو کور کمانڈر پشاور‘ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو کور کمانڈر کراچی ‘ لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین کو کور کمانڈر منگلا‘ لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کور کمانڈر گوجرانوالہ جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کو آئی جی مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کردیا گیا۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کے مطابق پاک فوج کے چھ میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی د یدی گئی ۔ ترقی پانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ‘ لیفٹیننٹ جنرل میاں ہلال حسین‘ لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود‘ لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ ‘لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن شامل ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی‘ لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن کو کور کمانڈر پشاور‘ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو کور کمانڈر کراچی‘ لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین کو کور کمانڈر منگلا‘ لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کور کمانڈر گوجرانوالہ جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ کو مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا انسپکٹر جنرل تعینات کردیا گیا۔ پاک فوج کے ان چھ میجر جنرلز کی ترقی اور تقرریاں یکم اکتوبر کو ریٹائر ہونے والے پاک فوج کے 4 کور کمانڈرز اور یکم نومبر کو ریٹائر ہونے والے ڈی جی آئی ایس آئی کی جگہ کی گئی ہیں۔ ریٹائر ہونے والوں میں کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل طارق خان ‘ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی ‘ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی او رکور کمانڈر گوجرانوالہ شامل ہیں جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام یکم نومبر کو ریٹائر ہو نگے۔ پاک فوج کے جن 5 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی متوقع ہے ان میں میجر جنرل نوید احمد ‘ میجر جنرل سہیل عباس ‘ او رمیجر جنرل رضوان اختر کے نام شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق کور کمانڈرز کی ریٹائرمنٹ اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہوگی جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی کی ریٹائرمنٹ نومبر کے پہلے ہفتے میں ہو گی۔