اسلام آباد (ویب نیوز)

پاک بحریہ کے چار افسران کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل عبدالصمد، وائس ایڈمرل عابد حمید، وائس ایڈمرل راجہ رب نواز اور وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی شامل ہیں۔وائس ایڈمرل عبدالصمد کمانڈر نیول اسٹرٹیجک کمانڈ اور وائس ایڈمرل عابد حمید ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (میٹریل)کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز کمانڈر کوسٹ اور وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کمانڈر پاکستان فلیٹ کے عہدوں پر فائز ہیں۔ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ ترقی پانے والے افسران کمانڈ اینڈ سٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ترقی پانے والے افسران کو اعلیٰ ملٹری سروسز کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔