کورونا کے تصدیق شدہ کیسز 4322،( 63افراد جاں بحق
چوبیس گھنٹوں کے دوران2737 جبکہ ٹیسٹ کئے گئے،31افراد کی حالت تشویشناک، 572 افراد صحت یاب ہو چکے
پنجاب میں 2171،سندھ 1036،خیبرپختونخوا 560،بلوچستان 212،گلگت بلتستان 213اور آزاد کشمیر میں 28کیس رپورٹ ہوئے
اسلام آباد(صباح نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4322 اور ہلاکتوں کی تعداد 63 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے وائرس سے متعلق نئے اعدادوشمار جاری کئے ہیں، جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ ہلاکتیں اور دو سو اڑتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے،جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد63 ہوگئی۔کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران2737 جبکہ مجموعی طور پر 44896 ٹیسٹ کئے گئے،وائرس سے 572 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 31 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 102ہوگئی پنجاب میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 171،سندھ میں ایک ہزار 36،خیبر پختونخوا 560،بلوچستان میں 212کیس رپورٹ ہوئے اسی طرح گلگت بلتستان میں 213 اور آزاد کشمیر میں یس رپورٹ ہوئے۔