مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور جرائم میں ملوث انتہاپسند ہندوں کوخلیجی ممالک سے واپس بھارت بھیجا جائے،سعودی دانشور
خلیجی ریاستیں لاکھوں بھارتیوں کی میزبانی سمیت کورونا وائرس سے متاثر بھارتیوں کا فری علاج بھی کررہے ہیں
فاشسٹ مودی اور اس کے ہندو دہشت گرد گروہ ہندو توا ایجنڈے کے تحت اپنے مسلمان شہریوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کررہے

ریاض (صباح نیوز)
سعودی دانشور عبیدی الزھرانی نے تجویز پیش کی ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور جرائم میں ملوث انتہاپسند ہندوں کوخلیجی ممالک سے واپس بھارت بھیجا جائے،اپنے ٹویٹ میں سعودی دانشور نے کہاہے کہ خلیجی ریاستیں لاکھوں بھارتیوں کی میزبانی کررہے ہیں جن میں کچھ کورونا وائرس سے متاثر ہیں اورخلیجی ممالک مذہب کی پرواہ کئے بغیر کورونا وائرس سے متاثرہ بھارتیوں کا فری علاج بھی کررہے ہیں لیکن اس کے باوجودفاشسٹ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور اس کے ہندو دہشت گرد گروہ ہندو توا ایجنڈے کے تحت اپنے مسلمان شہریوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں ، عبیدی الزھرانی نے ٹویٹ میں یہ تجویز دی ہے کہ وہ جی سی سی میں کام کرنے والے تمام عسکریت پسند ہندوئوں کی فہرست سامنے لائیں جو اسلام ، مسلمانوں یا ہمارے محبو ب پیغمبرۖ کیخلاف نفرت پھیلارہے ہیں جس سے اب ان کو پکڑنا آسان ہو جائے گا ۔