مکہ مکرمہ (صباح نیوز)

رمضان المبارک کے دوران کورونا کی وبا جاری رہنے کی صورت میں حرمین شریفین اور دوسری مساجد میں نماز تراویح پرپابندی   کا امکان ہے  تاہم سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔  سرکاری ٹی وی  سے بات کرتے ہوئے سعودی عرب کے  سیکرٹری مذہبی امور محمد العقیل نے کہا کہ کورونا کی وبا جاری رہنے کی صورت میں ماہ صیام میں نماز تراویح میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کورونا بیماری جاری رہنے کی صورت میں  نمازیں جن میں نماز تراویح بھی شامل ہے متاثر ہوسکتی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ بیماری جاری رہنے کی صورت میں ایسا ممکن ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ ہم ایسی نماز کی اجازت نہیں دے سکتے جو کرونا جیسی مہلک بیماری پھیلانے کا باعث بنے۔قبل ازیں حرمین شریفین کے سیکرٹری برائے امور صلوا احمد المنصوری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ماہ صیام میں نماز تراویح کی ادائیگی  کے لیے ایک کمیٹی قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔المنصوری کا کہنا تھا کہ ماہ صیام میں نمازوں سے متعلق کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ سفارشات کو شاہ سلمان فوری طورپر منظور کریں گے۔