مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور جرائم میں ملوث انتہاپسند ہندوں کوخلیجی ممالک سے واپس بھارت بھیجا جائے،سعودی دانشور
خلیجی ریاستیں لاکھوں  بھارتیوں کی میزبانی  سمیت کورونا وائرس  سے متاثر   بھارتیوں  کا فری علاج بھی کررہے ہیں
فاشسٹ مودی اور اس کے ہندو دہشت گرد گروہ ہندو توا ایجنڈے کے تحت اپنے مسلمان شہریوں کے خلاف جرائم  کا ارتکاب کررہے
ریاض (صباح نیوز)
سعودی دانشور عبیدی الزھرانی نے  تجویز پیش کی ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور جرائم میں ملوث انتہاپسند ہندوں کوخلیجی ممالک سے واپس بھارت بھیجا جائے،اپنے ٹویٹ میں سعودی دانشور نے کہاہے  کہ خلیجی ریاستیں لاکھوں  بھارتیوں کی میزبانی کررہے ہیں    جن میں کچھ کورونا وائرس  سے متاثر ہیں اورخلیجی  ممالک مذہب کی پرواہ کئے بغیر کورونا وائرس سے متاثرہ بھارتیوں  کا فری علاج بھی کررہے ہیں لیکن اس کے باوجودفاشسٹ  بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور اس کے ہندو دہشت گرد گروہ ہندو توا ایجنڈے کے تحت اپنے مسلمان شہریوں کے خلاف جرائم  کا ارتکاب کررہے ہیں    ،  عبیدی الزھرانی  نے ٹویٹ  میں یہ تجویز   دی ہے کہ وہ   جی سی سی  میں کام کرنے والے تمام عسکریت پسند ہندوئوں کی فہرست سامنے لائیں    جو   اسلام    ، مسلمانوں    یا ہمارے محبو ب پیغمبرۖ   کیخلاف نفرت  پھیلارہے ہیں  جس سے  اب ان کو پکڑنا آسان ہو جائے گا  ۔

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔