مظفرآباد (صباح نیوز)
ترجمان محکمہ صحت عامہ نے وضاحت کی ہے کہ کورونا وائرس ایمرجنسی کے دوران عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز امبور ہسپتال سے سرکاری ایمبولینس پر سنٹر پلیٹ ای پی آئی آفس مرکزی وئیر ہائوس میں کچھ سامان کو محکمہ صحت عامہ کے سٹیک ہولڈرز کے احکامات میں منتقل کیا۔
محکمہ صحت عامہ کے وئیر ہاوس سے ریاست بھر میں لاجسٹکس سامان بھیجا جاتا ہے۔ جاری بیان میں ترجمان نے کہاکہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ اٹھارہ ہزار N95 ماسک اس میں تھے اورنہ ہی اٹھارہ ہزار N95 ماسک فیڈرل گورنمنٹ سے محکمہ صحت عامہ کو ملے۔
کورونا وائرس ایمرجنسی کے دوران ایسی منفی سنسنیاں پھیلانا جب دنیا کے تمام ممالک کی عوام کورونا وائرس کا شکار ہے لوگوں کی بے جا اموات ہو رہی ہیں تمام ممالک میں ایک ہیجانی کیفیت برپا ہے ایسے موقع پر محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر بھر بور کردار ادا کر رہا ہے۔محکمہ صحت عامہ نے ریاست بھر میں ہنگامی بنیادوں پر تمام انتظامات قرنطینہ سنٹرز و آئسولیشن وارڈز سمیت مظفرآباد میں آئسولیشن ہسپتال قائم کرنا؛ حفاظتی کٹس تقسیم کرنا؛سٹاف ٹریننگ کے علاوہ ڈی ایچ اوز آفسز ریپڈ رسپانس ٹیمیں و سی ڈی سی ریپڈ رسپانس ٹیموں کے علاوہ نیشنل پروگرام و ای پی آئی و ایم این سی ایچ کے ملازمین گھر گھر کورونا وائرس کے شبہ میں پائے جانے والے افراد کا ریکارڈ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ان کو محفوظ مقامات قرنطینہ و آئسولیشن سنٹرز و ہسپتالوں میں بذریعہ پولیس انتظامیہ پہنچانا اور تمام سٹاف کا فرنٹ لائن پر کھڑا ہونا’تمام اضلاع کے ملازمین سمیت سکریٹریٹ صحت عامہ؛ نظامت اعلٰی صحت عامہ و کورونا سیل ملازمین کا مارننگ؛ ایوننگ؛ نائٹ 24/7 حاظر ڈیوٹی رہنا و محکمہ صحت عامہ کے تمام سٹیک ہولڈرز وزیر صحت؛سیکرٹری صحت عامہ و ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ و ای ڈی ایمز سمیت تمام ضلعی افسران کاویڈیو آڈیو کانفرنسز میں دن رات شامل ہونا اعلٰی ظرفی سے کم نہیں. وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے احکامات پر وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نجیب نقی؛چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مطہر نیاز رانا؛سکرٹری صحت عامہ میجر جنرل طاہر سردار اور ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر سردار آفتاب حسین مکمل نگرانی کر رہے ہیں۔ایسے موقع پر محکمہ صحت عامہ کے تمام عملہ و پیرا میڈیکل سٹاف’ڈاکٹرز’نرسزمبارکباد کے مستحق قرار دینا کہ جب کسی انسان پر اس وائرس کا شبہ ہو جائے تو اس کے گھر والے بھی اسے چھوڑ جاتے ہیں محکمہ صحت عملہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ریاست بھر مامور کردا سی ڈی سی و ضلعی ریپڈ رسپانس ٹیموں کے ذریعے اسے اٹھا کر ہسپتالوں میں پہنچانا اور اسے گلے لگانا اور تمام ملازمین دن رات اور اضافی ھائی رسک ڈیوٹی سرانجام دینا بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ ہے۔ریاست بھر میں کوٹلی؛ میرپور؛ راولاکوٹ؛ بھمبر؛ پلندری میں درجنوں کرونا پازیٹیو بیالیس کیس سامنے آئے جو بہترین علاج کی سہولیات حاصل کر رہے ہیں کہیں بھی منفی پروپیگنڈہ نہیں ہو رہا. ضلع مظفرآباد میں ابھی تک کرونا وائرس کے ایک پازیٹیو کیس کا آنا حکومت و محکمہ صحت عامہ کے کرونا وائرس کی روک تھام کا منہ بولتا ثبوت ہے.. اور ایسے ہیجانی میں کرونا وائرس نے پوری دنیا کی معیشت پر اپنے برے اثرات ڈالے ہیں. ترجمان نے کہاکہ .ایسے موقع پر محکمہ صحت آزاد کشمیر کے عملے کے حوصلے بلند کرنے کے بجائے تنقید؛ نفرت کا پھیلاؤ؛ سوشل؛ پرنٹ و دیگر میڈیا پر منفی پروپیگنڈے پھیلانا افسران کی بلا وجہ کردار کشی کرنا کسی ظلم سے کم نہیں..ہمیں اللہ تعالیٰ سے دعائے مانگنی چاہیے کہ اے قل کائنات کے مالک یا رب العالمین تمام مخلوق کو اس کرونا وائرس سے محفوظ رکھے۔