لاہور: ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 ہزار 418 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 176 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 3721، سندھ میں 2537، خیبر پختونخوا میں 1235، بلوچستان میں 432، گلگت بلتستان میں 163، اسلام آباد میں 181 جبکہ آزاد کشمیر میں 49 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 4 ہزار 302 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4873 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 1970 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 176 ہوگئی۔ سندھ میں 56، پنجاب میں 42، خیبر پختونخوا میں 67، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 5 اور اسلام آباد میں 3 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔