کراچی(صباح نیوز)
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مزید605.45پوائنٹس کے اضافے سے 33158.84پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا اور66.08فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے مارکیٹ کے سرمائے میں 95ارب93کروڑ44لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت11.88فیصد کم رہا ۔ پاکستان اسٹاک امرکیٹ میں بدھ کو سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لینے کے باعث تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیااور انڈیکس کی 33ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہااور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس605.45پوائنٹس کے اضافے سے 33158.84پوائنٹس ہوگیا اسی طرح295.37پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 14576.60پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 385.32پوائنٹس کے اضافے سے23363.03پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر342کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے226کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 96کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور20میں استحکام رہا ۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت95ارب93کروڑ44لاکھ روپے کے اضافے سے 62کھرب24ارب 6کروڑ34لاکھ روپے ہوگئی ۔بدھ کو 14کروڑ4لاکھ 73ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جومنگل کی نسبت ایک کروڑ89لاکھ 39ہزار شیئرز کم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 637.50روپے کے اضافے سے9137.50روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت240وپے کے اضافے سے 6800روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 80.33روپے کے اضافے سے 5699.67روپے اوراٹسوکا پاک کے حصص کی قیمت20روپے کی کمی سے 300روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میپل لیف ،ہیسکول پٹرول,ڈی جی خان سیمنٹ ،اینگرو فرٹیلائزر،پایونیئر سیمنٹ ،یونٹی فوڈز،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،پاک پٹرولیم ،پاک ا لیکٹران اور فوجی فرٹیلائزر کے حصص سرفہرست رہے ۔