اسلام آباد(صباح نیوز)
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کردی ہے ۔ یکم مئی سے پٹرول 20 روپے 68 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 44 روپے 7پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے 94 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 24 روپے 57پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ اوگرا نے پٹرول پر 18 روپے 90 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 24 روپے 20 پیسے ،مٹی کے تیل پر 6 روپے اور لائٹ ڈیزل پر 3 روپے فی لیٹر لیوی کی تجویز دی ہے۔