file photo

اسلام آباد(صباح نیوز)

کروناوائرس کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن میں لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیاگیا،نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا،ایکٹ کا مقصد بلا تعطل پی آئی اے کی پروازوں کو یقینی بنانا ہے ایکٹ کے لاگو ہوتے ہی کوئی ملازم ڈیوٹی سے انکار نہیں کرسکے گا خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔اس خبر رساں ادارے کے مطابق پی آئی اے میں لازمی خدمات ایکٹ لاگوکردیاگیاہے اس حوالے سے محکمہ داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا۔ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے میں لازمی خدمات ایکٹ لاگو کردیا گیا ایکٹ فوری طور پر نافذالعمل ہوگا اور اگلے چھ ماہ تک نافذ رہے گا ایکٹ کا مقصد بلا تعطل پی آئی اے کی پروازوں کو یقینی بنانا ہے ایکٹ کے لاگو ہوتے ہی کوئی ملازم ڈیوٹی سے انکار نہیں کرسکے گا خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے گی پی آئی اے ابھی تک 27 ہزار لوگوں کو ان کے گھروں تک پہنچا چکا ہے ابھی بھی ہزاروں لوگ مختلف ممالک میں بھنسے ہوئے ہیں جو وطن واپسی کے منتظر ہیں۔