اسلام آباد  (صباح نیوز)

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات  سینیٹرشبلی فراز نے کہا  ہے کہ عالمی مذہبی آزادیوں کے امریکی کمیشن کی رپورٹ نے بھارت کے جمہوری اور سیکولرچہرے کوبے نقاب کردیا ،کورونا کو مسلم وائرس قراردینا بیماربھارتی ذہنیت کی عکاسی ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مذہبی آزادیوں کے امریکی کمیشن کی رپورٹ نے بھارت کے جمہوری اورسیکولرچہرے کوبے نقاب کردیا ، یہ رپورٹ انتہا پسند ہندو معاشرے کا پتہ دے رہی ہے، عالمی تنظیمیں اور بین الاقوامی میڈیا بھارت کی اصلیت دکھا رہا ہے، دنیا بھرمیں بھارتی اقدام کی اتنی مذمت پہلے کبھی نہیں دیکھی جتنی آج دیکھی جارہی  ۔ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق روندے جارہے ہیں۔ بھارت میں ہندوتوا سوچ کا راج اور اکیسویں صدی کی نازی تنظیم ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندرمودی کے ہاتھوں آج بھارتی سماج تقسیم کی گہری کھائی میں گرچکا ہے، مسلمانوں کے گرد گھیرا ہرروزمزید تنگ ہورہا ہے،ایک طرف جموں وکشمیرمیں انہیں کرفیوکے جبرکا سامنا ہے تودوسری جانب متنازعہ شہریت بل کے ذریعے ان کی زندگی اجیرن بنائی جا رہی   جبکہ کورونا کو مسلم وائرس قراردینا بیماربھارتی ذہنیت کی عکاسی ہے۔

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔