ترکی کے شہر استنبول میں بلی اپنے بیمار بچے کو لے کر ہسپتال پہنچ گئی ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ بلی اپنے بیمار بچے کو لے کر ہسپتال پہنچی جہاں پر موجود طبی عملے نے فوری طور پر بیمار بلونگڑے کو طبی
امداد دینا شروع کر دی۔
ہسپتال میں ہنگامی بنیادوں پر انسانی ڈاکٹروں کی جانب سے بلی کے بیمار بچے کو طبی امداد دینے کے بعد دونوں کا جانوروں کے ڈاکٹر نے بھی معائنہ کیا اور یقینی بنایا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت یاب ہیں۔