بھارتی فورسزاور کشمیری مجاہدین  کے درمیان ایک خون ریز جھڑپ کرنل اور میجر سمیت5 بھارتی فوجی ہلاک اور2 مجاہد شہیدہوگئے

کپوارہ(کے پی آئی)
مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع کپوارہ کے راجواڑ ہندوارہ علاقے میں بھارتی فورسزاور کشمیری مجاہدین  کے درمیان ایک خون ریز جھڑپ کرنل اور میجر سمیت5 بھارتی فوجی ہلاک اور2 مجاہد شہیدہوگئے۔ہلاک شدگان میں فوج کا ایک کرنل(کمانڈنگ آفیسر)، میجر،2 اہلکار اور ایس او جی کا سب انسپکٹر شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راجواڑ ہندوارہ کے ڑنجہ مولہ علاقہ میں گذشتہ روزقابض بھارتی فوج کے 21را شٹرایہ رائفلز اور سپیشل آپریشن گروپ اہلکاروں نے ایک  اطلاع ملنے پر مخصوص علاقے کو محاصرے میں لیکر کشمیری مجاہدین کی تلاش شروع کی ۔اس دوران دن بھر کی تلاشی کارروائی کے بعد شام کو فوج اور کشمیری مجاہدین کے درمیان مختصر  جھڑپ ہوئی ۔ذرائع کے مطابق علاقہ میں فوج کی مزید کمک طلب کی گئی اور کشمیری مجاہدین کے خلاف آپریشنشروع کیا  گیا۔ ذرائع نے کہا کہ  زبردست فائرنگ کے دوران  کشمیری مجاہدین نے ایک رہائشی مکان میں پناہ لی۔فوج کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران مذکورہ ٹیم  جنگجوئوں کی فائرنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں کرنل آشوتوش شرما ، میجر انوج سود ،نائک راجیش اور لانس نائک دنیش نامی فوجی ہلاک ہوگئے۔ اس کے علاوہ ٹیم میں شامل جموں کشمیر پولیس کی ایس او جی ونگ کا ایک سب انسپکٹر بھی ہلاک ہوگیا۔ کرنل شرما21آر آر کا کمانڈنگ آفیسر تھا ۔کرنل شرما کا تعلق اتر پردیش کے بلند شہر جبکہ میجر سود کا تعلق چندی گڑھ سے تھا۔

Editor

Next Post

این ڈی ایم اے کی جانب سے ملک بھر میں تقسیم کیے گئے حفاظتی سامان کی تفصیلات جاری کردی

اتوار مئی 3 , 2020
اسلام آباد(صباح نیوز) این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تمام صوبوں کو بھجوائے گئے حفاظتی سامان میں 1 لاکھ 53 ہزار 565 این 95 ماسک اور 38 لاکھ 91ہزار 588 فیس ماسک شامل ہیں۔تفصیل کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک بھر کے ہسپتالوں […]