لاہور (صباح نیوز)
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے واسا کے وائس چیئرمین شیخ امتیاز اور ایم ڈی سید زاہد عزیز نے ملاقات کی ۔وزیراعلی عثمان بزدار کو واسا ملازمین کی طرف سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول کیلئے 40 لاکھ 13 ہزار روپے کا چیک دیا۔واسا کے گریڈ 16 تک کے ملازمین نے ایک دن، گریڈ 17 سے 19 تک کے افسران نے دو دن اور گریڈ 20 کے افسران نے 3 دن کی تنخواہ چیف منسٹر فنڈ میں عطیہ کی ہے ـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واسا ملازمین کی طرف سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں عطیہ قابل تحسین ہے ـفنڈ میں آنے والی پائی پائی کو دیانتداری سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد پر خرچ کریں گے ـمشکل کی گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کرنا کا رخیر ہے ـ انہوںنے کہاکہ متاثرین کی مدد کرنا ہماری سماجی ، قومی اور دینی ذمہ داری ہے ـکورونا کے باعث غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے ـہنگامی حالات میں ہمیشہ معمول سے ہٹ کر اقدامات کرنا پڑتے ہیں ـ انہوںنے کہا کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گےـمشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ـپیٹ کاٹ کر وسائل متاثرہ بہن بھائیوں کیلئے مہیا کریں گے ـوائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز احمد اورایم ڈی زاہد عزیز نے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریف کیا۔وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز احمد نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزار نے واسا ملازمین کیلئے قابل قدر فیصلے کئے ہیں ـٹیرف بڑھائے بغیر واسا ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیاگیاہے ـوزیراعلی کی ہدایت پر شادباغ میں 30 کروڑ روپے کی اراضی واگزار کرائی گئی ہے ـجوہر ٹاؤن کی خضریٰ مسجد سے وضو ویسٹ ریسکیو پائلٹ پراجیکٹ کا کامیابی سے اجراء کیاگیاہے ـانہوںنے کہاکہطلباء کیلئے ٹیکسٹ بک میں پانی کے بچاؤ کیلئے مضامین شامل کئے گئے ہیں اور واسا نے بچوں کو ایمبیسڈر بھی مقرر کیاہے ـ واسا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو فیلڈ میں ایکسیئن آپریشن مقرر کیاگیاہےـگھروں پر کارواش کرنے پر پہلی مرتبہ چالان کا سلسلہ شروع کیاگیاہے ـواسا ملازمین کیلئے پنشن سہولت مرکز قائم کیاگیاہے اور ریٹائرمنٹ پر فوری طور پر واجبات ادا کردیئے جاتے ہیں ـانہوںنے کہاکہ واسا کے ڈرائیوروں کے فکس اوور ٹائم الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کیاگیاہے ـعوام کو فوری ریلیف کیلئے حاضر سرموبائل ایپلیکیشن ڈویلپ کی گئی ہے ـوزیراعلیٰ عثمان بزدارنے شہریوں کو پانی کی فراہمی کے لئے واسا کو مزید جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واساشہریوں کو پانی مہیا کرنے اورنکاسی آب کے لئے بہترین انداز میں کام کررہا ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پانی کی فراہمی کے حوالے سے عوام کی توقعات پر پورا اترا جائے۔