ڈوڈا میں بھارتی فوج نے2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ایک بھارتی فوجی ہلاک

جموں(کے پی آئی)
جموں کے ضلع ڈوڈا میں بھارتی فوج  نے اتوار کو2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے جبکہ بھارتی فورسز کا ایک اہلکار مارا گیا ہے ۔ ادھر جنوبی کشمیر میں گزشتہ روز حریت پسند نوجوانوں نے بھارتی فورسز پر دستی بم پھینکا  اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فورسز اہلکار مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق  ضلع ڈوڈا میں بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران2 نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔بھارتی فوجی ترجمان کے مطابق ڈوڈا سے 26 کلو میٹر دور گنڈانہ کے پوسٹا پوٹرا علاقے میں 2 نوجوان فوج سے جھڑپ میں مارے گئے ایک بھارتی فوجی بھی مار اگیا۔ہندوستانی فوج کے ترجمان ، لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے دعوی کیا کہ یہ فوجی لڑائی کے دوران مارا گیا تھا ،۔ایس ایس پی ڈوڈا  منوج شیری نے کہا ہے کہ پورے علاقے کو فوج نے محاصرے میں لے کر تلاشی  مہم شروع کر دی ہے  علاقے میں فوجی آپریشن جاری ہے ۔ دریں اثنا یاری پورہ کولگام میں  نوجوانوں نے بھارتی فورسز پارٹی پر دستی بم  پھینکا  اور فائرنگ کی ۔ فرصل علاقے میں ایک فورسز اہلکار گولی لگنے سے  مارا گیا۔ہیڈ کانسٹیبل  محمد امین  کی ہلاکت کے بعد پولیس ، فوج اور پیر املٹری فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی ہے ۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.