اسلام آباد (صباح نیوز)
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلبہ کو بغیر امتحانات کے پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایچ ای سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کو بغیر امتحانات کے پروموشن دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس حوالے سے پالیسی بنائی جارہی ہے کہ امتحانات کیسے منعقد کرنے ہیں۔کمیشن کی جانب سے اس حوالے سے بھی وضاحت جاری کی گئی ہے کہ آن لائن کلاسز کو ختم کرنے سے متعلق کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے، آن لائن کلاسز جاری رہیں گی جن جامعات میں آن لائن کلاسز کے حوالے سے شکایات ہیں ان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔