•  جوابدہ تو الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا:ممبرالیکشن کمیشن نثار درانی ،کیس کی سماعت11 جولائی تک ملتوی

اسلام آباد (ویب نیوز)

توہین الیکشن کمیشن کیس میں ا لیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنمائوں پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر نثار درانی سمیت 4رکنی بنچ نے توہین الیکشن کمیشن کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ تمام فریقین کی جانب سے پیش ہوا ہوں، گزشتہ آرڈر نہیں ملا، جس پر ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ جوابدہ تو الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا، جس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ ان کی غیر حاضری کی درخواست جمع کرا رہا ہوں۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنمائوں پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 11جولائی تک ملتوی کردی۔