سرینگر (ساوتھ ایشین وائر )
مقبوضہ کشمیر میں 2 آپریشنز کے دوران سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین خونریز جھڑپوں میں 4 کشمیری نوجوان کشمیری عسکریت پسند شہید ہوگئے۔شہید نوجوانوں میں حزب المجاہدین سے تعلق رکھنے والے قمرواری سرینگر کے شکور فاروق لانگو، جیش محمد کےشاہد احمد بھٹ اور بیمنہ کے ہلال احمد شامل ہیں جو حال ہی میں غائب ہو گیے تھے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سرینگر میں زونی مرگ کے علاقی گلی کدل کے محلہ پاژل پورہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر سکیوریٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا ۔جہاں پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان خونریز جھڑپ میں 3 کشمیری مجاہدین شہید ہوگئے۔جن کا تعلق حزب المجاہدین اور جیش سے بتایا جارہا ہے۔آپریشن کے مقام پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
سرینگر میں بڑے پیمانے پر اس سرچ آپریشن سے قبل ایک آپریشن میں حزب المجاہدین کے ضلعی کمانڈر جنید صحرائی شہید ہو گیے تھے ۔
عسکریت پسند جس مکان میں چھپے ہوئے ہیں، سکیوریٹی فورسز نے وہاں سے اہل خانہ کو کو باہر نکال لیا ۔
سی آر پی ایف ویلی کے کیو اے ٹی (کوئیک ایکشن ٹیم) ، سی آر پی ایف کی 115 و 28 بٹالین اور جے اینڈ کے پولیس کے مشترکہ دستوں نے صبح سرچ آپریشن شروع کیا۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں اتوارکی صبح سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ایک آپریشن کے دوران تصادم ہوگیا، اس دوران ایک عسکریت پسند کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کے مطابق اتور خی صبح شوپیاں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سکیوریٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لے لیا۔
سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے اسلحہ بھی ضبط کیا ہے۔
سوپور سے کل شام سیکورٹی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان ان پر لشکر طیبہ کے رکن ہونے کا الزام لگایا ہے۔
ہفتے کے روز بھی ایک نوجوان کشمیری عسکریت پسند کو شہید کردیا گیا۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لکڑی پورہ نہامہ میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں ایک عسکریت پسند شہید ہوا ۔
تصادم کے مقام پر مقامی نوجوان بھی گھروں سے نکل آئے اور سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا۔ تاہم فورسز نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور پیلٹ کا استعمال کیا۔
دی وائر کے مطابق فورسز اور نوجوانوں کے مابین جھڑپ میں کئی نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے لکڑی پوہ نہامہ کو محاصرے میں لیا تھا اور تلاشی کارروائی شروع کر دی۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ترال کے کملا گاؤں میں فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے صبح اٹھ بجے مشترکہ طور پر سرچ آپریش شروع کیا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس دوران فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے اور گاؤں کے داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں۔
گاؤں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد گاؤں کو محاصرے میں لیکر سکیوریٹی فورسز کے ذریعہ سرچ آپریشن جاری ہے