جنوبی کشمیر میں 5 کشمیری نوجوان شہید، کولگام کی ناکہ بندی
مواصلاتی رابطے منقطع کر دیے گئے ہیں سرچ آپریشن جاری ہے

سری نگر( ویب نیوز )

بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جنوبی کشمیر میں5 کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے  بھارتی فورسز کی بھاری جمعیت نے  جمعرات کو  ضلع کولگام  کے علاقے سمنو(Samnoo)میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی  شروع کی تھی ۔ جمعہ کو بھارتی فورسز نے  سمنو میں میں 05 کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ۔ مقبوضہ کشمیر پولیس نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ کولگام  کے سمنو علاقے میں پانچ عسکریت پسند مارے گئے بھارتی فوج نے ضلع پھر کی ناکہ بندی کر دی ہے  شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی ہے مواصلاتی رابطے منقطع کر دیے گئے ہیں۔ قصبے میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے  ۔