کورونا وبا کا پھیلا ئوروکنے کے لیے شدید متاثرہ علاقے سیل کئے، عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے

شہری کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں، احتیاطی تدابیر کو عادت بنالیں

ایس او پیز پرعملدرآمد نہ کرنے پر بازار اور مارکیٹس بند کر دیں گے

سرکاری دفاتر سمیت عوامی مقامات پر ماسک پہنے کی پابندی پرسختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے

اراکین اسمبلی اپنے علاقوں میں حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں

اراکین اسمبلی کے علاقوں میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے، جائز کاموں میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا

وزیراعلی پنجاب سے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات، ریلیف بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی،حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا

لاہور(صباح نیوز)

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کا پھیلائو کم کرنے کے لئے لگائی گئی حالیہ پابندیوں کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں، اراکین اسمبلی کے علاقوں میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے، جائز کاموں میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔  لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی،وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء یاسر ہمایوں، میاں خالد محمود، عمر آفتاب، خرم اعجاز ، شیر اکبر خان، محمد سبطین رضا، محمد رضا حسین بخاری، سرفراز حسین، شاہدہ احمد اور سبرینہ جاوید شامل تھیں۔ چیف وہپ رکن پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ اور سیکرٹری گڈ گورننس کمیٹی کرنل (ر)اعجاز حسین منہیس بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر ارکان پنجاب اسمبلی نے نئے مالی سال کے لئے ریلیف بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلی عثمان بزدار کو مبارکباد دی جبکہ عوامی نمائندوں نے وزیراعلی کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ملاقات میں وزیراعلی عثمان بزدار نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی کے علاقوں میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے،جائز کاموں میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی۔سردارعثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وبا کا پھیلائو روکنے کے لیے شدید متاثرہ علاقے سیل کئے،اراکین اسمبلی اپنے علاقوں میں حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں جبکہ کورونا کا پھیلا ئوکم کرنے کے لئے عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے، شہری کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں حالیہ پابندیوں پر عملدرآمد کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں،عوام احتیاطی تدابیر کو عادت بنالیں،ایس او پیز پرعملدرآمد نہ کرنے پر بازار اور مارکیٹس بند کر دیں گے جبکہ سرکاری دفاتر سمیت عوامی مقامات پر ماسک پہنے کی پابندی پرسختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔عثمان بزدار نے کہا سرکاری دفاتر سمیت عوامی مقامات پر ماسک پہنے کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے، شہریوں کو کورونا کی احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے اپنا فرض نبھانا ہوگا۔