کورونا وائرس’پنجاب کے مزید 33مقامات سیل کرنے کی تیاری
رائل پارک کے علاقے کو بھی بیریئر اور خار دار تاریں لگا کر بند رکھا گیا، داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات
ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا، انتظامیہ کی تنبیہ
شہریوں کا اعلی حکام سے ایک بار پھر علاقے کی سیمپلنگ کرانے کامطالبہ
لاہور(صباح نیوز)پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کو قابو کرنے کے لئے مزید مزید 33مقامات سیل کرنے کی تیاری کرلی ۔ انتظامیہ نے وارننگ دی ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ادھر سمارٹ لاک ڈائون کے تحت لاہور میں علاقوں کی بندش کا بدھ کو آٹھواں روز تھا، شہر کے دیگر علاقوں کی طرح رائل پارک کے علاقے کو بھی بیریئر اور خار دار تاریں لگا کر بند رکھا گیا، داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کئے گئے۔رائل پارک میں تقریبا 150کے قریب گھر اور 120سے زائد کمرشل دکانیں ہیں جہاں پر ایک ہزار کے قریب افراد رہائش پذیر ہیں، رہائشیوں کی غیر ضروری آمدورفت پر پابندی ہے۔ شہریوں نے سمارٹ لاک ڈان پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ شہریوں نے اعلی حکام سے ایک بار پھر علاقے کی سیمپلنگ کرانے کامطالبہ بھی کیا۔
#/S