ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید 60افراد جا ں بحق، مجموعی تعداد3ہزار755ہوگئی

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3892کیس رپورٹ ہوئے، تعداد1لاکھ 88ہزار 926ہوگئی

 ملک بھر میں کوروناوائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد3337ہے، 77754مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں

گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 23380کوروناوائرس کے ٹیسٹ کئے گئے، کل1150141ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں

پنجاب میں مہلک وبا سے1516 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ صوبے میں سب سے زیادہ 69 ہزار 536کیسز رپورٹ ہوئے

سندھ میں کورونا وائرس کے مریض 1124انتقال کرگئے ہیں جبکہ سندھ میں72ہزار 656کورنا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

خیبر پختونخوامیں855افرادزندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ، کیسز کی تعداد 23ہزار 388 ہوچکی ، 9ہزار385مریض صحتیاب ہوئے ہیں

بلوچستان میں اب تک9ہزار634کیسز رپورٹ ہوئے ،106مریض چل بسے،صوبے میں 3ہزار694مریض صحتیاب ہوئے ہیں

وفاقی دارالحکومت میں 5 ہزار سے زائدمریض صحتیاب ہوئے ہیں،جبکہ ایکٹو مریضوں کی تعداد6363ہے

گلگت بلتستان میں1337افراد کورونا کا شکار ہوچکے اور23 مریض جاں بحق جبکہ 961مریض صحتیاب ہوئے ہیں

آزاد کشمیرمیں متاثرہ افراد کی تعداد892 ہے جبکہ 23افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، صحتیاب ہونیوالے مریضوں کی تعداد336ہے

اسلام آباد (صباح نیوز)  پاکستان  بھر میں کوروناوائرس کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے باعث ملک بھر میں مزید 60افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد3ہزار755ہوگئی ،ملک میں کورونا کیسزکی تعداد1لاکھ 88ہزار 926ہوگئی ۔ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 3892کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔اس وقت ملک بھر میں کوروناوائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد3337ہے۔ ملک بھر میں کوروناوائرس کے 77754مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 107417ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 23380کوروناوائرس کے ٹیسٹ کئے گئے۔ جبکہ اس وقت تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل1150141ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ بدھ کے روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ جاری ہے اورگزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 3ہزار 892نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1لاکھ 88ہزار926 تک جا پہنچی ہے۔پنجاب میں مہلک وبا سے اب تک 1516افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ صوبے میں سب سے زیادہ کورونا کے 69ہزار 536 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ پنجاب میں 19ہزار 935مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔جبکہ پنجاب میں ایکٹو مریضوں کی تعداد 48085ہے۔ جبکہ سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے مریض 1124انتقال کرگئے ہیں جبکہ سندھ میں 72 ہزار 656 کورنا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں 38ہزار 401مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔جبکہ صوبہ سندھ میں ایکٹو مریضوں کی تعداد33131ہے۔ جبکہ خیبر پختونخوامیں کورونا سے اب تک 855افرادزندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 23ہزار 388 ہوچکی ہے جبکہ 9ہزار385مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔جبکہ صوبہ میں ایکٹو مریضوں کی تعداد13148 ہے۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک9ہزار634کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں106مریض چل بسے ۔ صوبے میں 3ہزار694مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔صوبہ میں ایکٹو مریضوںکی تعداد 5834ہے۔ کورونا سے اسلام آباد میں 108افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ11ہزار 483کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں 5 ہزار سے زائدمریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ایکٹو مریضوں کی تعداد6363ہے۔ گلگت بلتستان میں 1337افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور23 مریض جاں بحق ہوئے ۔ جبکہ 961مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔جبکہ گلگت بلتستان میں ایکٹو کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد353 ہے۔ آزاد کشمیرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد892 ہے جبکہ 23افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ آزادکشمیرمیں صحتیاب ہونیوالے مریضوں کی تعداد336ہے ۔آزاد کشمیر میں ایکٹو کوروناوائرس مریضوں کی تعداد 503ہے۔ZS