لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے 7 شہروں کے مختلف علاقوں میں 24 جولائی تک سمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے، پنجاب کے جن 7 شہروں کے مختلف علاقوں میں 24 جولائی تک سمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے ان میں لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور راولپنڈی شامل ہیں۔
لاہور میں A2 بلاک ٹاؤن شپ، ای ایم ای سوسائٹی، چونگی امر سدھو کے بازار سے ملحقہ علاقہ بند رہے گا۔ پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاوسنگ سکیم، واپڈا ٹاؤن، جوہر ٹاؤن سی بلاک اور گرین سٹی میں سمارٹ لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔
راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ، گلستان کالونی، رینج روڈ ایریا، لین چار پی آئی اے کالونی میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ حکام کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں بنیادی اشیائے ضروریہ بدستور میسر رہیں گی۔ ملتان میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کالونی، پیراں غیب روڈ، حور بناسپتی ملز، کسٹم آفس کالونی کلمہ چوک کو بند کیا گیا۔
فیصل آباد میں وارث پورہ چوک، ڈی ٹائپ کالونی، منڈی کوارٹر، علامہ اقبال کالونی، رضا آباد، رضا گارڈن، ایڈن گارڈن، عبداللہ گارڈن، النجف کالونی کے کمرشل اور رہائشی علاقوں کو بند کر دیا گیا۔ مسلم ٹاؤن بی بلاک، مسلم ٹاؤن آئی، مدینہ ٹاؤن کے تین بلاک، آمنہ آباد، نصار کالونی سمن آباد، پیپلز کالونی 1 میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔
گوجرانوالہ کے علاقے واپڈا ٹاؤن، پیپلز کالونی کے چار بلاکس میں لاک ڈاؤن کیا گیا۔ جڑانوالہ میں لاہور روڈ سے ملحقہ تمام گلیاں اور نیا بازار، مین بازار کھرڑیانوالہ بشمول سلطان مارکیٹ اور نیو شاپنگ سنٹر بند ہوں گے۔ مین بازار، موککانا مارکیٹ، مسجد بازار، چرچ سے نشاط سنیما چوک تک کے روڈ کو بند کر دیا گیا۔
سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں توصیف مارکیٹ، الیوسف پلازہ، روراس روڈ میانہ پورہ، قیوم سٹریٹ، شہاب پورہ اور مظفر پور میںا سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا۔