لاہور (ویب نیوز)

لاہور کے مختلف علاقوں ماڈل ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن ،ٹاؤن شپ کے علاوہ گڑھی شاہو، گلشن راوی، اسلام پورہ اور ائیر پورٹ کے گردونواح میں بھی تیز بارش ہوئی۔ پنجاب کے دیگرشہروں حافظ آباد،مریدکے اور خوشاب کے گردونواح میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختو نخوا ،خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔ دوسری جانب کوئٹہ سمیت صو بہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27،قلات میں25سینٹی گریڈ، جیونی 32، گوادر 35، نوکنڈ ی 36،تربت اورسبی میں 41سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔