لاہور (صباح نیوز)
لاہور میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد گذشتہ 10 دنوں میں 50 فیصد تک کم ہو گئی ۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کے آئی سی یو مریضوں سے مکمل خالی ہیں، کورونا کیلئے مختص 178 آئی سی یو بیڈز اور وینٹی لیٹرز میں سے 110 خالی ہو گئے۔ لاہور میں کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کا زور ٹوٹنے لگا ہے، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق شہر کے 16 سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کیلئے مختص 178 آئی سی یو بیڈز اور وینٹی لیٹرز میں سے 110 خالی ہو گئے، آئی سی یوز کے وینٹی لیٹرز کا مجموعی آکوپینسی ریٹ 38 فیصد تک رہ گیا ہے، شہر کے 16 سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کیلئے مختص 499 ہائی ڈیپنڈینسی بیڈز میں 400 خالی پڑے ہیں، شہر کے سرکاری ہسپتالوں کے ہائی ڈ یپنڈینسی بیڈز کا مجموعی آکوپینسی ریٹ 19.8 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق میو ہسپتال کے 50 وینٹیلیٹرز میں 39 خالی جبکہ 11 پر مریض ہیں، 227 ہائی ڈیپنڈینسی بیڈز میں سے 195 خالی جبکہ 32 پر مریض موجود ہیں، پی کے ایل آئی میں 20 وینٹی لیٹرز میں 10 خالی اور 10 پر مریض زیر علاج ہیں، پی کے ایل آئی میں ایچ ڈی یو کے 16بیڈز میں 11 خالی اور 5 پر مریض ہیں۔ جناح ہسپتال کے 15وینٹی لیٹرز میں سے 6خالی اور 9پر مریض زیر علاج ہیں، سروسز ہسپتال کے 32وینٹی لیٹرز میں سے 14خالی اور 18پر مریض زیر علاج ہیں۔