ملک بھر میں کوروناسے مزید74افراد جاں بحق ،اموات 5197ہو گئیں

2521 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثر  ہونے والوں کی تعداد  2لاکھ 48ہزار 872ہوگئی

 1 لاکھ 53ہزار 134کورونا متاثرین صحت یاب ،2118مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے

سندھ 102368،پنجاب 85991،خیبرپختونخوا29775،بلوچستان11128،اسلام آباد13927کیسز ہو گئے

اسلام آباد(صباح نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث74افراد جاں بحق ہو گئے ،اموات5 ہزار 197 تک پہنچ گئیں اور2521نئے کیسز رپورٹ ہونے سے 2 لاکھ 48 ہزار 872 افراد متاثر ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث74افراد جاں بحق ہو گئے ،اموات 5 ہزار 197 تک پہنچ گئیں اور2521نئے کیسز رپورٹ ہونے سے 2 لاکھ 48 ہزار 872 افراد متاثر ہیں ۔پنجاب میں کورونا کے 2 ہزار6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ ایک ہزار747، خیبرپختونخوا ایک ہزار87، بلوچستان126، اسلام آباد152، آزادکشمیر43 اور گلگت بلتستان میں 36کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے ۔ملک کے 733ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات میسر ہیں اور393مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے1820وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں ۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 23 ہزار 569 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طورپر15لاکھ 14ہزار 858ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 2ہزار 368ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 85ہزار 991، خیبر پختونخوا میں 29 ہزار 775، بلوچستان میں 11 ہزار 128، اسلام آباد میں 13 ہزار 927، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 630اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 532افراد متاثرہیں۔پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 53ہزار 134کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے، 2118مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91ہزار 602ہے۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60ہزار سے زائد ہوگئی اور 132ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر رہی۔ mk/nsr

#/S