اسلام آباد(صباح نیوز)

پاکستان 22کروڑ 10 لاکھ آبادی کے ساتھ دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا۔ چین، بھارت، امریکا اور انڈونیشیا کے بعد آبادی دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے کہاہے کہ پاکستان کی آبادی گیارہ جولائی 2020میں 22کروڑ 10 لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد مملکت خداداد نے آبادی کے لحاظ سے برازیل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 1950سے جولائی 2020تک پاکستان کی آبادی میں چھ گنا اضافہ ہوا، ملک کی موجودہ سالانہ شرح پیدائش دواعشاریہ 8فیصد سے بھی زیادہ ہے، ماہرین کے مطابق آبادی میں اضافے سے ملکی وسائل پربوجھ میں اضافہ ہورہا ہے۔

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔