کراچی (سٹاف رپوٹ) انٹرنیشنل ہاسپٹیلٹی انویسٹمنٹ گروپ (آئی ایچ آئی جی) پاکستان، برطانوی آئی ایچ آئی جی کا ذیلی ادارہ ہے،نے پاکستان میں اپنے بزنس پورٹ فولیو میں شاپنگ مالز کے اضافے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروجیکٹ کراچی کے عین وسط میں واقع ہے، جو آئی ایچ آئی جی کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے منصوبہ کا حصہ ہے۔
اس موقع پر چیئرمین ائی ایچ آئی جی پاکستان ایلن رچرڈز(Alun Richards) نے منصوبے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جزوی ملکیت کا نظام، اگرچہ پاکستان میں نیا ہے تاہم کامیابی کے ساتھ دنیا بھر میں کام کر رہا ہے، خاص طور پر ڈیسٹینیشن ممالک میں۔ یہ باہمی تعاون سے متعلق کھپت کی ایک قسم ہے جس میں جائیداد کی مجموعی قیمت مالکان یا صارفین کے گروپ میں تقسیم ہوتی ہے۔
پاکستان میں 118ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کے ایک حصہ کے طور پر آئی ایچ آئی جی پاکستان نے ملک بھر میں نمایاں سرمایہ کاری کی ہے اور کاروباری ضلع، شاپنگ مالز، ریئل اسٹیٹ، ڈیسٹینیشن ہوٹلز، ریسورٹ ایکسچینج پروگرام اور سیاحت میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ تاہم نئے اعلان کے مطابق آئی ایچ آئی جی کی پاکستان میں سرمایہ کاری 150 ملین ڈالر تک جا سکتی ہے۔
آئی ایچ آئی جی پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نور الآصف نے کہا کہ پاکستان تجارتی صلاحیتوں کے مواقعوں سے بھرپور ملک ہے، اور آئی ایچ آئی جی پاکستان کا مقصد اپنے لوگوں کو کم سے کم خطرے کے ساتھ اضافی منافع کے مواقع تلاش کرنے میں مدد کرنا ہے۔ IHIGفریکشن کے ذریعہ، جو ایک فریکشنل اونرشپ برانڈ ہے، ہم کراچی میں اپنے پہلے شاپنگ مال میں سرمایہ کاری کے ذریعہ اضافہ آمدنی کے قابل عمل مواقع پیش کر رہے ہیں۔
آئی ایچ آئی جی نے پاکستان میں اپنے آپریشن کا آغاز 2019میں بالاکوٹ، ناران، اور بھوربن میں مہمان نوازی کے منصوبوں اور ہوٹلو ں کی جائیدادوں کے ساتھ پی آئی اے، کارفرسٹ، دراز اور دیگر سرفہرست کاروباری شراکت داروں کے اشتراک سے ’Happily‘ ویکیشن پروگرام کا آغاز کیا۔ اب IHIGنے ایک شاپنگ مال میں حالیہ سرمایہ کاری اور اس کی جزوی طور پر ملکیت کا موقع فراہم کیا جس سے آئی ایچ آئی جی نے ایک منفرد سرمایہ کار مارکیٹ میں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔