وزیراعلیٰ عثمان بزدار کارات گئے لاہور شہر کے تین گھنٹے طویل دورے کے بعد بڑا ایکشن،بعض افسر معطل ،بعض تبدیل
فرائض سے غفلت برتنے پر ڈی ایس پی مغلپورہ عاطف معراج اورایس ایچ اوتھانہ مغلپورہ طاہرمعطل
سی سی پی او لاہورذوالفقار حمید ،ایس پی سول لائنزصفدر رضا کاظمی ، چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹی اتھارٹی کامران خان کی کارکردگی پر اظہارناراضگی
ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ ،ڈپٹی کمشنر لاہوردانش افضال ،سی ٹی اوحماد رضا ،ڈی جی سوشل ویلفیئر شاہد نیازکی کارکردگی پر اظہار ناراضگی
ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مبشراورمیونسپل آفیسر(آئی اینڈ ایس)میٹروپولیٹن کارپوریشن انورساجدمعطل، ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے طارق بسرا او ایس ڈی
لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول تین گھنٹے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوپر روڈ،منٹگمری روڈ،ایبٹ روڈ،ایمپرس روڈ،ریلوے سٹیشن روڈ،مغلپورہ لنک روڈ،گڑھی شاہو روڈ، باغبانپورہ، کینال روڈ ،جیل روڈ،گلبرگ مین بلیووارڈاوردیگر علاقوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تھانہ مغلپورہ اورتھانہ شاد مان کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریلوے سٹیشن کے قریب پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور میں شہری سہولتوںکا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تھانہ مغلپورہ میںصفائی کے ناقص انتظامات اوروہاں موجود لوگوں کی شکایات پربرہمی کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے شہر میں ضروری سہولتوںمیں فقدان ،صفائی کے ناقص انتظامات اوردیگر سہولتوں پرکمی پر سخت ایکشن لیا اوربعض افسروں کومعطل کردیاگیا ہے جبکہ بعض افسروں کو تبدیل کیاگیا ہے اوربعض افسروں کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر فرائض سے غفلت برتنے اورعوامی شکایات پر ڈی ایس پی مغلپورہ عاطف معراج اورایس ایچ اوتھانہ مغلپورہ طاہر کومعطل کردیاگیاجبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہورذوالفقار حمید اورایس پی سول لائنزصفدر رضا کاظمی کی کارکردگی پر اظہار ناراضگی کیا۔وزیراعلیٰ نے چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹی اتھارٹی کامران خان کی کارکردگی پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مبشرکومعطل کردیاگیا جبکہ وزیراعلیٰ نے ڈی جی سوشل ویلفیئر شاہد نیازکی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیاہے،اسی طرح ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنادیاگیا ہے جبکہ میونسپل آفیسر(انفراسٹرکچر اینڈ سروسز)میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورانورساجدکو معطل کردیاگیا۔وزیراعلیٰ نے ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ اورڈپٹی کمشنر لاہوردانش افضال کی کارکردگی پر بھی اظہار ناراضگی کیا۔وزیراعلیٰ نے چیف ٹریفک آفیسر لاہورکیپٹن (ر) حماد رضا کی کارکردگی پر اظہار ناراضگی کیاہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہناہے کہ جو کام کرے گا، وہی عہدے پر رہے گا۔میں نے رات لاہور شہر کا تفصیلی دورہ کیا۔تین گھنٹے تک صفائی کی صورتحال،سٹریٹ لائٹس اوردیگر شہری سہولتوں کا جائزہ لیا۔تھانوں میں گیااور لوگوں کے مسائل سنے۔ پناہ گاہ میں بھی مقیم لوگوں سے ملا اوران کے مسائل کا جائزہ لیا۔جہاں کمی اورکوتاہی نظر آئی ،وہاں پر ذمہ داری کا تعین کر کے کارروائی کی گئی ہے ۔میں آئندہ بھی اسی طرح سرپرائز وزٹ کروںگا۔